شاداب کالونی: کے پی ایس آئی لٹل ہارٹ سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
لاہور(کامرس رپورٹر)کے پی ایس آئی لٹل ہارٹ سکول کی سالانہ تقریب شاداب کالونی میں ہوئی جس میں رنگ برنگ ملبوسات پہنے طلباء کی کثیر تعداد والدین کے ہمراہ شریک ہوئیں،تقریب میں معروف کالم نویس یاسر پیرزادہ مہمان خصوصی تھے، چیئرمین میاں محموداحمد،وائس چیئرمین میاں حسین محمود اورمیاں حسن محمود، پرنسپل فائزہ حسن خان سمیت اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔ سکول کیڈیٹس نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔تقریب کے آخر میں طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔چیئرمین میاں محموداحمد،وائس چیئرمین میاں حسین محمود اورمیاں حسن محمود، پرنسپل فائزہ حسن خان نے کہا کہ وہ فروغ علم کیلیے کوشاں ہیں ۔