• news

انفینکس کی سی ای ایس2024 پر سمارٹ فون کلر ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے سمارٹ فون برانڈانفینکس کی جانب سے CES 2024 میں جدید ترین ٹیکنالوجی E-Color Shiftصارفین کیلئے پیش کرد ی۔ انفینکس نے  AirCharge اور Extreme-Tempبیٹری کے آلات بھی متعارف کروائے جن کا مقصد موبائل انڈسٹری میں جدید اور بہترین ٹیکنالوجی کیساتھ انقلاب لانا ہے۔ ڈپٹی منیجرInfinix Mobility لیانگ ڑانگ نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں موجود Gen Z صارفین کوجدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور  مستقبل میں ایک ایساسافٹ ویئر ایپلیکیشن متعارف کروانا چاہتے ہیں جوہارڈ ویئر پر 60 مختلف رنگوں کو سپورٹ کرتا ہے اور صارف میٹرکس ترتیب میں وقت، موڈ اور دیگر خصوصیات کو ظاہر کر کے  فون کے بیک کور کو بھی ذاتی بنا سکتے ہیں۔  Infinixکی E-Color Shiftٹیکنالوجی میں E Ink Prism™ 3کی خاصیت ہے جوبیک پینل کی وسیع تخصیص کو فعال کرکے سمارٹ فون کی ذاتی نوعیت کو مزید دلکش کرتی ہے۔ مختلف وولٹیجز کو لاگو کرنے سے، مائیکرو اسٹرکچر کے اندر الیکٹرک فیلڈ تبدیل ہو جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن