• news

دی یونیورسٹی آف لاہور میں ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ ز تقریب 

لاہور(لیڈی رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ ز 2022-23 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کو آرڈینیٹر جنرل کامسیٹک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے مہمان خصوصی ‘ چیئر مین پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ ایوارڈ تقریب میں ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز عمارہ اویس ، رجسٹرار علی اسلم ، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر ربیعہ رئوف ، ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر محمد اقبال، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ، پرنسپلز سمیت فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹیز کے اندر صرف ریسرچ ورک نہیں بلکہ حتمی پروڈکٹ تیا رکر کے مارکیٹ میں بھجوانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ ریسرچ ورک میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے فیکلٹی ممبران میں 13ملین کی رقم تقسیم کی گئی۔ 250فیکلٹی ممبران نے آئوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن