سپیریئر یونیورسٹی کو پاکستان میں بابسن کالج یو ایس اے کا پہلا تعاونی پارٹنر قرار دیا گیا
لاہور(لیڈی رپورٹر)سپیریئر یونیورسٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ دنیا کے نمبر 1 انٹرپرینیورشپ انسٹی ٹیوٹ، بابسن کالج یو ایس اے نے سپیریئر یونیورسٹی کو پاکستان میں اپنا پہلا کولیبوریٹو پارٹنر قرار دیدیا۔ جسے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے ذریعے 27 مرتبہ عالمی سطح پر نمبر 1 انٹرپرینیورل انسٹی ٹیوٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔