تحفظ ختم نبوت اسلام کا مرکزی ، عالمگیری عقیدہ ہے :مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدجنیدبخاری، قاری محمداقبال، مولانا محمدسمیع اللہ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اسلام کا مرکزی اور عالمگیری عقیدہ ہے۔ ہمارا یہ ایمان ہے کہ ہمارے نبیؐ آپ اللہ کے آخری نبی اور قرآن مجید آخری آسمانی کتاب، آپؐ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آسکتا اور قرآن کے بعد کوئی کتاب نہیں آسکتی۔ آپؐ خاتم ا لنبیین اور قرآن خاتم الکتب ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں اور اہم پوسٹوں سے ہٹایا جائے کیونکہ قادیانی تنخواہ پاکستان کے بیت المال سے لیتے ہیں اور کام ملک اور ا سلام کیخلاف کرتے ہیں۔ مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمداقبال نے فرمایا تھا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں اور قادیانیت یہودیت کاچربہ ہے۔ اس فتنے سے خود بچنا اور اپنے مسلمان بھائیوں کو بچانا یہ پوری امت کی ذمہ داری ہے۔