• news

حکومت پنجاب کی نگران صوبائی کابینہ میں شامل دوہری شہریت کے افرادکے بار ے خاموشی

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے نگران صوبائی کابینہ میں شامل وزرا اور معاونین خصوصی کی دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کیلئے پنجاب انفرمیشن کمیشن کے احکام کی اب تک تعمیل نہیں کی۔ اس سلسلہ میں ایک مقامی وکیل سرمد علی کی جانب سے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے روبرو درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت سے اس بارے میں تفصیلات طلب کی جائیں کہ نگران صوبائی کابینہ کے کون کون سے ارکان دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ انفرمیشن کمیشن نے اس درخواست پر گذشتہ ماہ 21 دسمبر کو پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی جو ابھی تک پیش نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن