• news

  18 سالہ پرانے موٹر رجسٹریشن سسٹم کو تبدیل کر دیا ‘سیکرٹری ایکسائز

لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مسعود مختار نے کہا ہے کہ 18 سالہ پرانے موٹر رجسٹریشن سسٹم کو کامیابی سے تبدیل کر دیا جس پر ڈی جی ایکسائز محمد علی اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وہ ڈی جی آفس میں نئے موٹر رجسٹریشن سسٹم، بائیو میٹرک حاضری سسٹم اور ریکوری مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف خدمات کی فراہمی تیز ہوگی بلکہ شفافیت کو فروغ ملے گا اور نظام میں پائے جانیوالے ٹاؤٹ کلچر اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ بائیو میٹرک حاضری کے نظام سے محکمانہ کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کو دفتری اوقات کے دوران سٹاف سیٹوں پر ملے گا۔ سیکریٹری نے ایکسائز افسران کو آئندہ چھ ماہ کا آپریشنل پلان تیار کر کے اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ نئے سسٹم کے ذریعے گاڑی کی رجسٹریشن اور ملکیت کی تبدیلی کا عمل بہت جلدی مکمل ہو گا اور مالک فوری طور پر ورچوئل رجسٹریشن کارڈ آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن