• news

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان  4 شہروں میں 34 میچز ہونگے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے ہوگا۔ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔34 میچوں پر مشتمل اس ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کریگا، جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کریگا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈرز ہوں گے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 5 ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کریگا۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو ہوگا، قذافی سٹیڈیم 24 فروری کو میزبانی کریگا جبکہ نیشنل بینک سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 9 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی 4 میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن