• news

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سینٹرل پنجاب کے 94 میں سے 81 پر امیدوار نامزد

اسلام آباد (  عترت جعفری )پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے سینٹرل پنجاب کے 94 حلقوں میں سے 81 پر اپنے امیدوار نامزد کیے ہیں، 13  حلقے خالی چھوڑ دیے گئے ہیں، بظاہر یہ قدم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے اٹھایا گیا ہے، ان میں سب سے دلچسپ حلقہ این اے 53 ہے جو چونترہ  چکری پر مشتمل ہے، اس طرح گجرات سے این اے 61 اور 62 اور 63 پر بھی امیدوار موجود نہیں، حافظ اباد کے حلقہ این اے 68 پر بھی کوئی امیدوار نہیں ہے، این اے  91 اور 92اور   93 پر بھی پیپلزپارٹی نے کوئی امیدوار نہیں دیا، این اے 53 راولپنڈی (ٹو )چکری اور چونترا کا حلقہ ہے جہاں سے مسلم لیگ نون کے سابق سینیئر رہنما چوہدری نثار علی خان امیدوار ہیں، ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے قمر الاسلام امیدوار ہیں، اس حلقے سے تیسرے امیدوار غلام  سرور خان تھے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اب اس حلقے سے دستبردار ہو گئے ہیں، اس کی وجہ  یہ ہے کہ مسلم نون کی ائی پی پی کے ساتھ  سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے،   نثارعلی خان این اے 54 ٹیکسلا واہ  سے بھی امیدوار ہے، اس حلقے میں ان کا مقابلہ  غلام سرور خان سے ہی ہو گا  جو پاکستان مسلم لیگ نون کے حمایت یافتہ ہیں الیکشن لڑ رہے ہیں، این  اے 54پر پیپلز پارٹی کا امیدوار موجود ہے جن کا نام سید قمر عباس ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نء این اے  53 پر چودھری نثار علی خان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا کوئی  با ضابطہ  اعلان تو سامنے نہیں آیا تاہم  تمام سیاسی حلقوں میں یہ بات بتائی جا رہی ہے کہ  دراصل یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، سپیکر قومی اسمبلی  کے حلقے میں بعض  یونین کونسلیں چلی گئی تھیں جو چوھدری نثار علی خان کے زیر اثر بتائی جاتی ہیں، چوہدری نثار علی  خان کی طرف سے  راجا پرویز اشرف  حمایت کا عندیہ سامنے ایا تھا، ممکنہ طور پر پی  پی پی  نے چوہدری نثار علی خان کے حلقے کو اوپن رکھا ہے، تاکہ ان کا پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار کے ساتھ ون آن ون مقابلہ ہو سکے، ابھی تک پیپلز پارٹی یا چوہدری نثار علی خان نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے این  اے  46  سے راجہ عمران اشرف، این اے 47 سے سیدسبط حیدر  بخاری، اور این اے 48  سے چوہدری اسد پرویز امیدوار ہیں، این اے 49 اٹک سے خرم شہزاد،  این اے50 سے  سردار سلیم حیدر، این اے 51 مہرین انور راجہ ، این اے 52 راجہ پرویز اشرف  ،این اے 54 راولپنڈی سید قمر عباس ، این اے 55 بابر سلطان جدون، این اے 56 سمیرا گل، این اے 57 مختار عباس، این اے 58 چکوال راجہ محمد رضوان، این اے 59 تلہ گنگ  چکوال قاضی الطاف حسین، این اے 60  جہلم  تسنیم ناصر گجر، 61 این اے  سید امیر حمزہ پیرزادہ ، این اے 64 گجرات مبین ارشد ،این اے 65 گجرات قمر زمان قائرہ، این اے 66 وزیرا ٓباد اعجاز احمد سما، این  اے 67 حافظ اباد سید وسیم الحسن نقوی، این اے 68 سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، این اے 70 سیالکوٹ سید اشتیاق الحسن این اے  71 سیالکوٹ خواجہ اویس مشتاق، این اے 72 سیالکوٹ ملک ندیم اعوان ، این    اے 73   رانا محمود اشرف این اے 74 چودھری اعجاز احمد چیمہ ، این اے 75، طارق جاوید منظور، این اے 77 امتیاز صفدر وڑائچ ، این اے 76 سخاوت مسیح، ین اے  82سرگود ھا ندیم افضل چن  کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن