قصور، پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان، سردار محمد حسین، شہبازشریف کا مقابلہ کرینگے
قصور (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار وں کا اعلان کر دیا، حاجی مقصود صابر انصاری NA131 قصور 1 جبکہ سردار محمد حسین ڈوگر NA132 قصور 2 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ حاجی مقصود صابر انصاری کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سعد وسیم شیخ سے ہو گا، جبکہ سردار محمد حسین ڈوگر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح میڈیم مزمل مسعود بھٹی کو پی پی 176 جبکہ مہر محمد سلیم کو پی پی 177 قصور سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کا امید وار نامزد کیا گیا ہے۔