• news

فیصل آباد کے متعدد حلقوں سے ن لیگ کے امیدوار تبدیل‘ 2 حلقے آئی پی پی کیلئے خالی چھوڑ دیئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے متعدد حلقوں سے اپنے امیدوار آخری لمحات میں تبدیل کرلئے جبکہ دو حلقے استحکام پاکستان پارٹی کیلئے خالی چھوڑ دیئے۔ (ن) لیگ نے این اے 104 سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا ٹکٹ انکی درخواست پر کینسل کر دیا اور انکے بیٹے راجہ دانیال کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ آخری لمحات میں پی پی 118 سے (ن) لیگ کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد کا ٹکٹ کینسل کر دیا گیا اور انکی جگہ سابق میئر رزاق ملک کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ (ن) لیگ نے پی پی 98 میں استحکام پارٹی کے اجمل چیمہ اور پی پی 106 میں استحکام پارٹی کے علی اختر کی حمایت کر دی ہے اور ان حلقوں میں اپنے امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن