• news

ساہیوال: پی ٹی آئی کے رانا عامر این اے 141، حسن نواز این اے 143 سے امید وار

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف نے ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کر دیں۔ این اے 141 کیلئے رانا عامر شہزاد طاہر، این اے 142 کیلئے چوہدری آصف علی اور این اے 143رائے حسن نواز خان کو ٹکٹیں دی ہیں۔ این اے 142 کے امیدوار چوہدری آصف علی کے کاغذات عدالت سے منظوری کی صورت میں وہ الیکشن لڑیں گے۔ کاغذات مسترد ہونے کی صورت میں ان کا بھتیجا چوہدری عثمان امیدوار ہو گا۔ پی پی198 کیلئے میاں سجاد ناصر، پی پی199رانا آفتاب احمد پی پی201 محمد یار ڈمرا،  پی پی 202 وحید اصغر ڈوگر، پی پی203 رائے مرتضیٰ اقبال اور پی پی204 کیلئے میجر (ر) غلام سرور کو ٹکٹیں ملی ہیں۔ پی پی200 کیلئے ٹکٹ ابھی تک پینڈنگ بتایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن