• news

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے ندیم سندھو کو پی پی 109 سے این اے 101 بھیج دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے فیصل آباد کے متعدد حلقوں سے اپنے امیدوار تبدیل کرلئے ہیں۔ این اے 98 سمندری سے افتخار گھمن کا ٹکٹ منسوخ کرکے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز کو جاری کر دیا گیا۔ این اے 97 میں نئے امیدوار ذوالفقار وٹو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ حلقہ پہلے پارٹی نے اوپن رکھا تھا۔ این اے 101 سے سابقہ ٹائون ناظم ندیم آفتاب سندھو کو ٹکٹ دیدیا گیا ہے یہ حلقہ بھی پہلے اوپن رکھا گیا تھا بعد میں رانا عاطف کو ٹکٹ ملا لیکن آخری لمحات میں وہ بھی محروم رہ گئے۔ این اے 102 میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے مقابلے میں سابق صدر بار چنگیز احمد کاکڑ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی پی 117 میں سابق سیکرٹری بار رانا ایم اے بابر کا ٹکٹ منسوخ کر کے رانا عبدالرزاق کو دے دیا گیا ہے۔ پی پی 109 میں پہلے ندیم سندھو کو ٹکٹ دیا گیا لیکن آخری لمحات میں انہیں این اے 101 میں بھجوا دیا اور اس حلقے میں حافظ عطاء اللہ کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن