• news

عمران نے جیل میں بیٹھ کر الیکشن کمشن ممبران کو دھمکیاں دی ہیں:جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے کیلئے عالمی سطح پر سازش کی گئی بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن کے ممبران کو دھمکیاں دی ہیں مگر الیکشن کمیشن نے اس کیخلاف کوئی مقدمہ درج کرانے کی کوشش نہیں کی بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے فیصلے لینا چاہتا ہے آج بھی بعض لوگ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کر رہے ہیں 9مئی پاکستا ن کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے شیخوپورہ میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر مسلم لیگ ن پی پی143کے نامزد امیدوار ملک اشتیاق ڈوگر ،پی پی 141کے نامزد امیدوار میاں امجد لطیف ،میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،واصف ڈوگر ،ملک نعمان ڈوگر او ردیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کی سیاسست کا روشن ستارہ ہے جنہوں نے پاکستان کی انتھک خدمت کی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب دیکھا تھا مگر نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے اقتدا ر سے نکال کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روک دیا گیا سی پیک واحد منصوبہ تھا جس سے پاکستان نے خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو نا تھا اس سی پیک کے ذریعے غیر ملکی قرضے ادا ہونے تھے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ ہونا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن