تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار
سرگودھا(این این آئی)رواں سال نئے تعلیمی سال میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب تعلیم کو رائج کرنے کے لئے چاروں صوبوں میں محکمہ تعلیم کواقدامات کی ہدایت کردی اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہاں سے کہا گیاکہ وہ یکساں نصاب تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم کو رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔