فیروزوالہ‘ گھر میں آتشزدگی ‘خاتون ‘کمسن بچی جھلس کرجاں بحق
فیروزوالہ ( نامہ نگار) بیگم کوٹ شاہدرہ گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ کمسن بچے سمیت دو جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا‘ شاہدرہ کی آبادی حنیف پارک گھر میں ہیٹر شارٹ ہو جانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو خاکستر کر دیا اگ کی زد میں آ کر اسلام آباد سے اپنی بہن کے گھر مہمان آئی ہوئی خاتون زلیخہ بی بی اور کمسن بچی لائبہ6سالہ جھلس کر جاں بحق ہو گئیں‘شاہدرہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔