کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ18 افراد ہلاک
بگوٹا(این این آئی)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ عارضی طور پر بند ہوگئی ہے۔کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مسلسل جاری بارشوں کے سبب پیش آیا۔