ڈنمارک میں دہشت گرد حملے سے حماس کے تعلق کا انکشاف
کوپن ہیگن(این این آئی)ڈنمارک کی پولیس نے بتایاہے کہ دسمبر میں ڈنمارک میں پولیس نے ناکام بنائے گئے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے سات افراد کا تعلق حماس سے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے پبلک پراسیکیوٹر اینڈرس لارسن نے کوپن ہیگن میں اپیل کورٹ کے سامنے سماعت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ اس کیس کا حماس سے تعلق ہے۔ ڈنمارک کی پولیس نے ایک مکتوب میں اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔پولیس نیاس کی کوئی اضافی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔مقامی میڈیا کے مطابق لارسن نے کہا کہ تحقیقات میں ایسی معلومات فراہم کی گئی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس کیس کا حماس سے تعلق ہے۔ لارسن نے مزید کہا کہ معلومات کو خفیہ رکھنا اب ضروری نہیں ہے۔