• news

متعد د وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘ فیروزوالہ ‘مزاحمت پر نوجوان قتل

 لاہور‘فیروز والہ(نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار کرفیکٹری سپروائزرنوجوان محمد الیاس خان کو ہلاک کر دیا ملزمان فرار ہوگئے کہ مردان کارہنے والا نوجوان  محمد الیاس خان فیکٹری  سے چھٹی کر کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا جب وہ زین پارک کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے رکنے کو کہا مگر الیاس خان نے موٹر سائیکل نہ روکی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی گولی نوجوان کے سر پر لگی اور جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں نجف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیوارات، موبائل فون دیگر سامان،ٹاؤن شپ میں مراد اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ ‘زیوارت‘ موبائل فون،غازی آباد میں یوسف سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،نشتر کالونی میں منیر سے 72ہزار ‘گلشن اقبال میں ماجد سے 52ہزار روپے ‘ موبائل فون، شیرا کوٹ میں شیرازسے 20 ہزار‘موبائل فون،راوی روڈ میں عمران سے 8ہزار ‘ موبائل فون، فیکٹری ایریا میں کامران سے4ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرارہوگئے ۔ چوروں نے ٹاؤن شپ میں صفدر کے گھر سے 3 لاکھ 95ہزار‘ زیورات دیگر سامان چوری کرلیا ۔چوروں نے جوہر ٹاؤن‘ گلبرگ ‘ ساندہ سے 3کاریں جبکہ مانگا منڈی،شفیق آباد،اسلام پورہ، شادباغ، باغبانپورہ،مناواں، ستوکتلہ، گلشن اقبال اور راوی روڈ سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن