فیصل آباد ‘ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ‘شوہرنے بیوی کوقتل کردیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور جواں سال لڑکی کو قتل کر دیا گیا‘ تھانہ ساہیانوالہ 147 ر ب کے رہائشی ایاز عادل کو اپنی بہن بیس سالہ نازیہ بی بی کے کردار پر شک تھا اسی بات پر گھر میں آے روز جھگڑا رہتا تھا‘ گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان اسی بات پر جھگڑا ہوا تو ایاز عادل نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بہن نازیہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، تھانہ ستیانہ 232 گ ب میں ملزم تنویر نے بدچلنی کے شبہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی عابدہ پروین کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا‘ مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔