فیروز والا میں زہریلا فاسٹ فوڈ کھانے سے ایک گھر کے 4 افراد کی حالت غیر
فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی بیگم کوٹ میں زہریلی خوراک کھانے سے میاں بیوی اور دو بچے بے ہوش ہو گئے، جن کی حالت غیر ہونے پر انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ مہر علی اور اس کی بیوی تسلیم بی بی اور دو بچیوں نے فاسٹ فوڈ کھایا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔