• news

سیالکوٹ‘ دھند‘ پولیس وین کوحادثہ ‘تھانیدار زخمی‘ پنجاب‘ خیبر پی کے فلائٹ منسوخ

لاہور‘سیالکوٹ ‘سرگودھا (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت)دھند کے باعث موبائل پولیس وین درخت سے ٹکر گئی، ایس ایچ اوزخمی ہو گئے۔تھانہ سبز پیر پولیس ایس ایچ او سب اسپکٹر افضال حسین  پولیس ٹیم کے ہمراہ پولیس وین میں علاقہ میںگشت کررہے تھے کہ دھند کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جسکے باعث ایس ایچ او افضال حسین زخمی ہو گئے۔ دھند کے باعث پنجاب اور خیبرپی کے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوگیا اور ہفتہ کے روز بھ 9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دھند کے باعث 9پروازیں منسوخ جبکہ دو کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کردیا گیا۔پی آئی اے کی کراچی ملتان کی پرواز پی کے 330کو لاہور منتقل کیا گیا جبکہ نجی ایئر لائن کی دبئی ملتان کی پرواز پی اے 811بھی لینڈ نہ کر سکی  اور اسے لاہور اتارا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 605، 606 اور کراچی کیلئے ای ار 2503 منسوخ کردی گئیں۔  سرگودھا شہر اور گردونواح  میں سوئی گیس کی قلت کا بحران شدت اختیار کرنے سے صارفین نے متبادل استعمال شروع کر دیا جن کا کہنا ہے کہ وہ اگر سوئی گیس کی مقررہ اوقات کار میں سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے پریشر میں اضافہ نہ کیا گیا تو الیکشن کے روز اپنے درعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن