• news

حکومت پنجاب نے مینوئل رجسٹری نظام ختم کر کے نیا آن لائن نظام لاگو کر دیا

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام اقسام کی جائیدادمکانات کوٹھیاں پلاٹس اور زرعی اراضی کی رجسٹریشن کا مینوئل رجسٹری نظام ختم کر کے نیا آن لائن رجسٹری نظام لاگو کر دیا ہے سوموار 15 جنوری 2024ء سے تمام پراپرٹی رجسٹرار مینوئل سسٹم ختم کر کے آن لائن (ای۔رجسٹریشن) تحت پراپرٹیز کی رجسٹریشن کریں گے ہفتہ 13 جنوری شام تک آخری روز مینوئل نظام کے تحت پراپرٹی کی رجسٹریاں کی گئیں تمام پراپرٹی رجسٹرار دفاتر میں ای سسٹم لاگو کر دیا گیا ہے تمام رجسٹرار دفاتر میں، جدید ترین کمپیوٹرز معہ نیٹ فراہم کر دئیے گئیے ہیں محکمہ ریونیو کا موقف ہے کے نئے ایک رجسٹریشن نظام سے کرپشن اور رشوت کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا شہری گھر بیٹھے تمام پراپرٹیز تفصیلات خود آن لائن رجسٹرڈ کریں گے  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بتایا کے حکومت کا یہ انقلابی فیصلہ ہے راولپنڈی میں کینٹ ایریاز،سٹی تمام اور دیہات تمام ایریاز کی رجسٹریاں آن لائن ہوں گی۔ آن لائن رجسٹری نے کئے رجسٹری پیپرز اس وقت تک فائنل او کے آپ لوڈ نہیں ہوں گے جب تک تمام ٹیکسز ڈیوٹیز اشٹام پیپرز فیس مکمل جمع نہیں ہوگی جمع شدہ تمام ڈیوٹیز ٹیکسز جمع ہونے کے چالان فرم نمبرز انٹر کرنے سے رجسٹری پیج آپ لوڈ ہو گا وگرنہ نہیں ہوگا آن لائن رجسٹریشن فیسوں ٹیکسوں کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ دونوں رجسٹرار کے پاس پیش ہوں گے رجسٹرار پراپرٹی آن لائن کمپیوٹرز کوڈ سے مزکورہ پیج اوپن کر کے دونوں کے دستخط وڈیو بنائے گا اور اوکے کر دے گا جس کے بعد رجسٹری مکمل ہونے ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی ہوسکے گی اس بابت محکمہ ریونیو نے خصوصی ایپ بھی متعارف کرا دی ہے اسی ایپ کی مدد سے یہ آن لائن رجسٹریاں ہوں گی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اشٹام فروش یونین نے یہ سسٹم مسترد کر دیا ہے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر حسن شاہ نے کہا کے لنک ڈاؤں ہونے سے رجسٹریاں کئی کئی ہفتوں تک لٹکیں گی ان پڑھ کم تعلیم یافتہ دیہاتیوں کو مافیا لوٹے گا یہ ای رجسٹری نظام مرحلہ وار لاگو کیا جائے یک دم لاگو کرنے سے مشکلات مسائل پیدا ہوں گے جبکہ اشٹام پیپرز یونین کے قائد ملک وحید اعوان نے کہا کے یہ ای سسٹم اچھا ہے پہلے اس کی تربیت دی جانا چاہیے بائیو میٹرک نظام تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہمارا سرکاری لنک دن بھر ڈاؤن رھتا ہے شہری رجسٹری کے لئے پریشان ہوں گے اس کی کامیابی کے لئے آن لائن رجسٹری اور مینوئل دونوں دو ماہ تک ساتھ ساتھ چلائے جائیں وگرنہ نیا ای رجسٹری نظام پہلے ہفتے ہی ناکام ہوجایے گا۔

ای پیپر-دی نیشن