صوبے بھر میں ڈینگی کا ایک نیا مریض رپورٹ
لاہور( این این آئی)گز شتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا ۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 15 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 6 مریض زیر علاج ہیں۔