لیگی کارکن جاویدلطیف کی انتخابی کمپین جوش وخرو ش سے چلارہے ہیں :ملک عرفان اسلام
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما والیکشن انچار ج سیکٹر ون این اے 115 ملک عرفان اسلام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بڑے متحرک اور فعال ہوکر این اے 115 سے سابق وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف کی انتخابی کمپین بڑے جوش وخرو ش سے چلارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے طارق روڈ، گھنگ روڈ ،بھکھی روڈ ،خالد روڈ پر انتخابی منشور کو گھر گھر پہنچانے کے بعد معززین سے گفتگو کے دوران کیا۔