اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین شیخوپورہ کے زیر اہتمام میلاد مصطفی وحق باہوؒ کانفرنس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین پاکستان انٹرنیشنل معروف سکالر و عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ سخی سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ یہ دنیا کمرہ امتحان ہے ہر شخص اس میں اپنے حصے کا ذمہ ادا کرنے آیا ہے اور بالاخر اس سے یہی دیکھا جائیگا کہ کون اپنے مالک کے لیے کتنا مخلص ہو کر اس زمین پر زندہ رہا اور کس نے اپنے آپ کو اپنے مالک کے قرب کے لیے تیار کیا اس کی بارگاہ کے لیے تیار کیا اور جو سفر ہے واپسی کا اس کی طرف اپنے لیے کس نے کیا جوڑا ہے انبیائے اکرام علیہم السلام کی جو دعوت تھی اور خود نبی پاک ؐ کی عملی سیرت مبارکہ سے ہمیں نمونہ ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین شیخوپورہ کے زیر اہتمام ہاکی اسٹیڈیم میں سالانہ میلاد مصطفی وحق باہوؒ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا جس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد علی سروری قادری نے کی، کانفرنس میں سردار عرفان ڈوگر، حاجی محمد نواز، محمود الحق شاہین ، میاں افضال حیدر، عمر حیات بھٹی، طاہر جاوید نقشبندی، قاری فیاض الحسن جمیل الازہری ، امجد نذیر بٹ ، حاجی ہدایت علی ، میاں امجد لطیف، حاجی میاں محمد الیاس، محمد احمد، مشتاق احمد شاہد، سیٹھ عبدالخالق،چوہدری محمد رشید کمبوہ ، پیر سید ارشد ہاشمی، رانا فیاض احمد، حاجی سیٹھ معراج دین، ڈاکٹر نور احمد اولکھ و دیگر نمائندہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔