8 فروری کو ہی صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں :منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و امیدوار پی پی 141 چوہدری منیر قمر واہگہ ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پارٹی کے منشور میں شامل بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھانے کسانوں مزدوروں اور غریب عوام کیلئے ریلیف کارڈز متعارف کرانے کے نکات نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ سال 2024 پیپلز پارٹی کے حکومت میں آنے کی نوید لیکر شروع ہو چکا ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگوکرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہی صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے پھر عوام جس جماعت کو مینڈیٹ دے اس فیصلے کو تسلیم کیا جائے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک میں الیکشن چاہتی ہے۔