• news

لاہور بار کے انتخابات ‘سکیورٹی کے سخت انتظامات‘لیڈیز اہلکار بھی تعینات

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ایوان عدل کی طرف آنیوالے راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ایس پی،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزسمیت 400 سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ لیڈیز وکلا ء کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات کی گئی تھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے ایوان عدل کا وزٹ کیااور اِنٹری گیٹس سمیت گردونواح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کوسکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوان الرٹ رہیں۔ وکلا ء حضرات سمیت تمام اشخاص کو مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔گردونواح پر کڑی نظر رکھیں اورمشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن