• news

ڈی جی پاسپورٹ پاکستان کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

لاہور(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ پاکستان مصطفٰی جمال قاضی نے سنٹرل پولیس آفس آمد کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک مجرمان تک رسائی کیلئے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کو فروغ دیگا، مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس اور پاسپورٹ آفس کے مابین ڈیٹا کا تبادلہ ہو گا۔ پنجاب پولیس خطرناک اور سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرموں کا ڈیٹا پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ شیئر کریگی، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈیش بورڈ پر فراہم کردہ ڈیٹا کے ذریعے سنگین جرائم کے مجرمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔ پنجاب پولیس اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ باہمی تعاون سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے مجرموں کی سرکوبی یقینی بنائیں گے۔آئی جی پنجاب نے ڈی جی پاسپورٹ نکو پنجاب پولیس کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن