جے یو آئی کو سکیورٹی دی جائے ‘ چیف الیکشن کمشنر کا آئی جی خیبر پی کے کو خط
اسلام آباد(نیٹ نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی خیبر پی کے کو خط لکھ کر جمعیت علمائے اسلام(ف) کے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے آئی جی پولیس خیبر پی کے کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے پولیس جے یو آئی(ف) کے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ پولیس کو جے یو آئی کے کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم میں امن و امان برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا حافظ وقاص کی جانب سے الیکشن کمشن میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔