پیپلزپارٹی، ن لیگ ، جے یو آئی اویس نورانی کے حق میں دستبردار
کراچی (آئی این پی ) جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی کے حق میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور جے یو آئی دستبردار ہو گئی ۔ این اے 232 میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور جے یو آئی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے پہلے این اے 232 پر زرتاش ملک کو ٹکٹ دیا پھر واپس لے لیا۔ این اے 232 میں اویس نورانی کے مدمقابل ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق اور جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے علیم عادل شیخ آزاد حیثیت سے میدان میں موجود ہیں۔