دانیال عزیز کو 2013ء میں ٹکٹ میری وجہ سے ملا‘ لیگی قیادت کو ان پر اعتبار نہیں تھا: احسن اقبال
شکرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شکرگڑھ میں ن لیگی امیدوار حلقہ 75 انوارالحق چوہدری کے الیکشن ہال کے افتتاح کے موقع پر استقبالیہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2013ء میں دانیال عزیز کو ٹکٹ میری وجہ سے ملا، ن لیگی قیادت کو ان پر اعتبار نہیں تھا، 20 منٹ کھڑے ہوکر تقریر کی نواز شریف کو گارنٹی دی تو ٹکٹ ملاجنرل باجوہ نے کہا ڈی ایچ کیو نارووال کی وجہ سے دانیال عزیز کی جان بچ گئی۔ دانیال عزیز میرے خلاف پریس کانفرنسیں کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر کمپین چلاتے ہیں، عمران خان نے ملکی معشیت برباد کی دانیال عزیز نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے ملک کو قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا دیا، مہنگائی کا ذمہ دار وہ ہے دانیال عزیز پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینا چاہتے تھے پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دی۔ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔ احسن اقبال نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی، عمران خان نے اس ترقی کو برباد کر دیا۔ میں نے سیاست کا آغاز 1990ء میں شکرگڑھ شہر سے کیا تھا۔ آج نارووال کی ترقی دیکھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں۔ پی ٹی کو جن حالات کا سامنا ہے وہ اس کی خود ذمہ دار ہے۔ بلے کا نشان نہ ملنے کے الیکشن کمشن یا سپریم کورٹ ذمہ دار نہیں نشان نہ ملنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی ضد اور نالائقی پر عائد ہوتی ہے۔ الیکشن کمشن 2021ء سے کہہ رہا پارٹی الیکشن کروائیں، عمل نہیں کیا کوئی جماعت ضوابط سے اوپر نہیں۔ انتخابی ضابطے سب پر لاگو ہوتے ہیں۔9 مئی کا واقعہ پی ٹی آئی نے ن لیگ یا اسٹیبلشمنٹ کے مشورے سے تو نہیں کیا۔