• news

عوام پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں: ولید اقبال نعرے بازی پر تقریب سے چلے گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے تھنک فیسٹ 2024ء میں الیکشن سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے گی۔ الیکشن میں حصہ لیں گے عوام اس وقت پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں جسے آنے نہیں دیا جا رہا۔ کئی بار سپریم کورٹ نے احکامات دیئے۔ الیکشن کمشن احکامات نظر انداز کرتا رہا۔ نواز شریف کو دعوت دے چکا ہوں وہ یہ کہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو میں الیکشن لڑوں گا۔ اہم یہ نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کو کس نے گرایا اہم یہ ہے عوام پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں جسے آنے نہیں دیا جا رہا۔ الحمراء ہال میں نعرے بازی کے باعث سینیٹر ولید اقبال فورم چھوڑ کر چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن