• news

بھارتی تعصب پھر عیاں، اجمیر شریف عرس میں شرکت کے خواہش مند آدھے زائرین کو ویزا سے انکار 

لاہور (میگزین رپورٹ) بی جے پی کی جنونی بھارتی سرکار کا مذہبی تعصب اور مسلم دشمنی ایک بار پھر آشکار ہو گئی اور اس نے سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس میں شرکت کیلئے جانے والے پانچ سو پاکستانی زائرین میں صرف اڑھائی سو زائرین کو ویزے جاری کیے جن میں سے 233 زائرین آج دوپہر واہگہ سے انڈیا روانہ ہو گئے۔ وہاں سے انہیں گاڑیوں کے ذریعے امرتسر لے جایا جائے گا۔ حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت سے محروم رہنے والے اڑھائی سو زائرین نے بھارتی تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سال بھر ہزاروں سکھ اور ہندو یاتریوں کو ان کے مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے ویزے جاری کرتا ہے جبکہ بھارتی حکومت حضرت خواجہ غریب نواز، حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا اور حضرت مخدوم صابر کلیر شریف کے عرس میں جانے والے پاکستانی زائرین کے سینکڑوں کی تعداد میں ویزے روک کر انہیں سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں شرکت سے محروم کر دیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن