• news

امریکی مندوب جان کیری نے  مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا 

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے امریکی مندوب برائے ماحولیات کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جان کیری استعفی دے کر جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے۔ جان کیری اس ماہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہناتھا کہ جان کیری اگلے ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن