• news

بھارت پاکستان کا قرض رکوانے آئی ایم ایف پہنچ گیا، منہ کی کھانی پڑی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے سے باز نہ آیا اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہے تاہم اسے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانا پڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت، پاکستان کے خلاف عالمی مالیاتی فنڈ میں شکایت لے کر پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ11 جنوری کو بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت رجسٹر کرائی اور درخواست کی گئی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے فنڈز جاری نہ کئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کو مسترد کر دیا جس کے نتیجے میں بھارت کو آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے مقابلے میں ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کے جائزہ کے بعد پاکستان کو700 ملین ڈالرز جاری کرنے کی اصولی منظوری دے دی ۔

ای پیپر-دی نیشن