• news

آپریشن متروکہ وقف املاک :اربوں مالیت کی قیمتی پراپرٹیز واگزار  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین ارشد فرید خان کی ہدایت پر ملک بھر میں نا جائز قابضین، نا دہند گان کیخلاف بھر پور قانونی آپریشن جاری۔اربوں روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹیز واگزار کروالی گئیں۔بورڈ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقہ سندر میں 1360 ملین روپے کی 68 کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی۔ لاہور کے مختلف علاقوں بانساں والا بازار،سرائے رتن چند میں آپریشن کے ذریعے 20 کروڑ روپے مالیت کی 2 کنال پر مشتمل کمرشل جائیدادوں کو سیل کیا۔جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 2 دوکانوں کو عدم ادائیگی پر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح ننکانہ صاحب میں 25 کروڑ روپے مالیت کی 2کنال 12مرلے کی قیمتی پراپرٹی کا قبضہ واگزار کر وایا گیا۔پاکپتن میں 25 سال سے قابض ناجائز قابضین 1329 ملین روپے مالیت کی 622 ایکڑ اراضی واگزار کروا کر اسکا قبضہ حاصل کر لیاگیا۔بورڈ ترجمان نے مزید بتایا کہ راولپنڈی آفس نے 2 ارب روپے مالیت کی 05 کنال 12 مرلے قیمتی پراپرٹی کا قبضہ حاصل کیا۔صدر روڈ راجہ بازار، دلگراں بازار، ہملٹن روڈ پر واقع جائیدادوں پر کاروائی کر تے ہوئے متعدد دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ ان نادہندگان کیخلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن