• news

میاں نواز شریف،شہبازشریف کے اعتماد، ٹکٹ دینے پر مشکور ہوں:ملک اسدکھوکھر

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 160 کے نامزد امیدوار ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ مرکزی قیادت پی ایم ایل این کے قائد میاں نواز شریف اور خاص طور پر پارٹی صدر میاں شہباز شریف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی 160 کا امیدوار نامزد کر کے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں اپنی لوکل قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے اور پی پی 160 کے غیور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب ملکر عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ حلقہ کی عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے انتھک محنت اور لگن سے کام کریں گے۔ اس موقع پر صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال، سابق یو سی چیئرمین جاوید اقبال بھٹی، سینئر مسلم لیگی رہنما رائے امجد جاوید، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری روز دار میو، سینئر مسلم لیگی رہنما میاں ارقم، نائب صدر شامی پارک مارکیٹ چوہدری محبوب چاند و دیگر بھی موجود تھے۔ ملک اسد کھوکھر نے کہا پی پی 160 کے عوام کی خدمت علاقائی مسائل کا حل ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن