فیرو ز والہ :منشیات فروش گینگ ڈیلرز کا سرغنہ بلال خان گرفتار‘لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد
فیروزوالہ( نامہ نگار)پولیس نے علاقائی منشیات فروش گینگ ڈیلرزکے سرغنہ بلال خان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔ ملزم نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر پوش علاقوں، صنعتی ایریااورتعلیمی اداروں کے نواح میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔پولیس نے چکوک ایریا میں ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو کار سوار منشیات فروش بلال خان کو گرفتار کر کے اس کی کار سے بڑی مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی ۔ ملزم سپلائی کیلئے جا رہا تھا۔ ملزم کا والد اور بھائیوں کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔