ہائبرڈ نظام کی بانی پی ٹی آئی نہیں دراصل ن لیگ ہے:فیصل میر
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی پی 161سے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی بانی پی ٹی آئی نہیں دراصل ن لیگ ہے۔ ن لیگ کے بانی ضیاء نے 1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا۔الحمراء میں تھنک فیسٹ سیشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی موجودگی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ آج بھی لاہور میں ن لیگ کا کوئی امیدوار ارب پتی سے کم نہیں۔انہوں نے پیسے کی سیاست متعارف کرائی۔ن لیگ میں عام آدمی کی کوئی نمائندگی نہیں۔ریٹائرڈ جج ،جرنیلوں کے بیٹے اور امیر فیملیز ن لیگ سے الیکشن لڑتی ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا نعرہ کندھے کو عزت دو ہونا چاہیے۔