• news

چیئرمین پیپلز پارٹی اقتدار نہیں ، اقدار کی سیاست کررہے ہیں:جمشید اقبال گجر 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے قائمقام صدر چودھری جمشید اقبال گجر نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک کی غریب خواتین کیلئے روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات کو شامل کرنے کیلئے انقلابی، بین الاقوامی شہرت یافتہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد ملک کی غریب خواتین کو بلاسود قرضے دینا بھی ہے تاکہ وہ آزادی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ بلاول بھٹو کی حکومت ملک کے مزدوروں اور کسانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کیلئے بے نظیر مزدور کارڈ اور بے نظیر کسان کارڈ متعارف کروائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن