• news

بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر کے 3 کھرب روپے ہیں، رسول احمد بنگش  

پشاور  (آئی این پی ) نگران وزیر خرانہ خیبر رسول احمد بنگش کا کہنا ہے کہ خالص بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے3 کھرب روپے واجب الادا ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خرانہ خیبر رسول احمد بنگش نے  کہا کہ بقایاجات میں سے آدھے بھی مل جائیں تو ہمارا سلسلہ چل جائیگا، خالص بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر کے 3 کھرب روپے ہیں۔ نگراں وزیرخزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کا پورا حصہ نہیں مل رہا،  این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمارا حصہ 14.62 فیصد بنتا ہے۔ رسول احمد بنگش کے مطابق  قبائلی اضلاع کے ضم ہونے سے این ایف سی ایوارڈ مزید 5 فیصد بڑھ گیا ہے، فاٹا مرجر سے خیبرکا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ 19.64 فیصد بنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن