• news

امیر العظیم کی علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے ملا قات،جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکر ٹری امیر العظیم کی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں صدر جمعیت اہلحدیث علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے ملا قات۔ ملا قات میں ملکی موجودہ صورتحال، عام انتخابات میں دینی و مذہبی جما عتوں کے اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ جمعیت اہلحدیث کی انتخابی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جمعیت اہلحدیث پاکستان اور دینی جما عتوں کے متفقہ امیدوارحلقہ این اے126 میں جماعت اسلامی کے امیر العظیم کی حمایت کا اعلان۔ اس موقع جمعیت اہل حدیث پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اپنی گفتگو میں کہا پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے۔غیر جمہو ری قوتوں سے ملک میں تجربات کروا کر ملکی جڑوں کو کھو کھلا کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تحفظ اس کے دفاع کیلئے قوم سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثناء ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  8 فروری کو ملک کولٹیروں نہیں بلکہ دیانتدار قیادت کے حوالے کیاجائے۔عام انتخابات ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا دن ہے۔ جبکہ عبدالعزیز عابد اور میاں ذکر اللہ مجاہد حکمران پارٹیز نے عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پیس ڈالا ہے۔ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن