افغانستان کے چار صوبوں میں سینکڑوں افراد کے لیے شارٹ ووکیشنل کورسز کا آغاز
کابل ( نوائے وقت رپورٹ )افغانستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی نے آغا خان فاؤنڈیشن اور روپانی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ملک کے چار صوبوں میں سینکڑوں افراد کے لیے شارٹ ووکیشنل کورسز کا آغاز کیا۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے میڈیا آفس کے مطابق کابل میں پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر کے سربراہ استاد مطیع اللہ ہدایت نے شارٹ ووکیشنل کورسز کے بارے میں معلومات دیں اور اس سلسلے میں آغا خان اور روپانی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر جنرل ووکیشنل ایجوکیشن مولوی مبشر آغا نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ محکمہ نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔