آئی جی پولیس کا دورہ فیصل آباد، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ فیصل آباد شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کی فائلز تقسیم، سیف سٹی پروجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ SIPS تھا نہ پیپلز کالونی کا وزٹ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے۔ پولیس لائن میں شہداء کے اعزاز میں منعقد تقریب میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کی فائل تقسیم کی۔ انہوں نے کہا شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔یہ شہداء ہمارے سینے کے تمغے ہیںشہداء کی فیملیزکی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹی پر وجیکٹ ڈی آئی جی احسن یونس نے پولیس لائن فیصل آباد میںسیف سٹی پر اجیکٹ کا دورہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر PITB، حکام سیف سٹی پر وجیکٹ C&W،FWO،IDAP اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اورسی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے سیف سٹی پروجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کے متعلق بریفینگ دی۔