پاکستان ٹیم کی سوچ مثبت‘ پاور پلے میں اچھا کھیلے: ایڈم ہولیوک
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مثبت سوچ رہی ہے، ابھی تین میچز ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔ہملٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈم ہولیوک نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اچھی بائولنگ کی، ہدف زیادہ بھی ہوسکتا تھا، گزشتہ میچ کی نسبت شاہین آفریدی نے ویری ایشن کیساتھ بائولنگ کی۔ یہ آسان ہدف نہیں تھا، پھر بھی ٹیم نے اچھی کوشش کی، دونوں میچوں کے پہلے پاور پلے میں ہم اچھا کھیلے۔ آسٹریلیا کیخلاف مشکل سیریز کے بعد یہاں بھی مشکل میچز ہوئے۔ تمام کھلاڑی ٹریننگ میں سخت محنت کر رہے ہیں، دونوں میچوں میں پچ کافی سکورنگ تھیں۔ بیٹرز اور بائولرز دونوں کو پرفارم کرنا چاہیے، اعظم خان پاور فل بیٹر ہیں مگر وہ اْس طرح سے پرفارم نہیں کر سکے، مجھے امید ہے اعظم خان آنے والے دنوں میں اچھا پرفارم کریں گے، اعظم خان باصلاحیت کھلاڑی ہیں، سکواڈ میں اور بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔