• news

 پاکستان کی تیز بائولنگ کی روایات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہوں : عبید شاہ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی پیس فیکٹری میں ایک اور تیز رفتار بائولر موجود ہے۔ عبید شاہ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں جو آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ  کے دوران جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو ذہانت سے استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی لوئر دیر میں کرکٹ سے محبت کرتا تھا لیکن کسی کو واقعی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ چمڑے کی گیند سے اور رولڈ ٹرف پر مناسب کرکٹ کیسے کھیلی جائے۔اپنے بھائیوں نسیم شاہ اور حنین شاہ کی طرح عبید نے بھی اپنے ابتدائی دنوں سے ہی تیز بائولنگ کا ہنر سیکھ لیا۔عبید کے کھیل کے شوق نے اسے اپنے والد کا اعتماد جیتنے میں مدد کی جنہوں نے انہیں لاہور شفٹ ہونے اور ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی۔ انہیں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے یا کرکٹر کیریئر کو آگے بڑھانے کے اپنے خواب کو ترک کرنے کیلئے ایک سال کا وقت دیا گیا اور انہوں نے اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ انہیں سینٹرل پنجاب انڈر 16 کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا اور پھر وہ انڈر 19 سرکٹ میں کھیلنے کیلئے آگے بڑھے۔مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں جیمز اینڈرسن کی بائولنگ پسند ہے اور میں نسیم شاہ کی بائولنگ کو بہت دیکھتا ہوں۔ وہ اکثر مجھے بتاتے رہتے ہیں۔ ہم تیز بائولنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں ان سوئنگ بائولنگ کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرتا ہوں جو قدرتی طور پر مجھے آتی ہے۔ میں آؤٹ سوئنگ پر بھی کام کر رہا ہوں۔عبید کو ساتھی انڈر 19 تیز بائولرز عامر حسن، محمد ذیشان اور علی رضا کا ساتھ میسر ہے جس سے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کو میگا ایونٹ میں تیز بائولنگ کے مختلف آپشنز کی آسانی میسر ہے۔ عبید کا اٹیکنگ حکمت عملی میں کردار اہم ہوگا۔عبید کا کہنا ہے کہ میں کوشش کروں گا کہ جنوبی افریقہ میں کنڈیشنز کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤں۔ ہمارے پاس بہت اچھی بیٹنگ لائن ہے اور ہم نے ایشیا کپ میں ایک یونٹ کے طور پر اچھی بائولنگ کی ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن