آمریت کیخلاف جنگ جاری رہے گی‘ عوام بلاول کو وزیراعظم بنائیں: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ظلم کی راتیں جب تک ختم نہیں ہوں گی آمریت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ یہ جنگ آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ ہے، جو میرے قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے شروع کی، یہ غریب عوام کی جنگ تھی اور یہ آج بھی جاری ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی شمع روشن ہوگی، 8 فروری کو عوام تیرپر مہر لگائیں گے، عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔