• news

پی ٹی آئی سے بلا چھیننا مناسب نہیں، مفتاح، یہی فیصلہ آنا تھا: پرویز خٹک

لاہور (نوائے وقت) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بلا چھیننا مناسب نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی جس کو کہیں گے لوگ اسے ووٹ دیں گے۔ 2018ء میں بانی پی ٹی آئی پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔ پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن سے تعلق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آنا تھا۔ تحریک انصاف میں 2010ء اور 2011ء کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا۔ 2010ء کے بعد پارٹی میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی۔ پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن