پارٹی چھوڑنے کیلئے پُرکشش آفرز، دباؤ تھا، خان کو نہیں چھوڑ سکتا: اسد قیصر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے مجھے پرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کارنر میٹنگ کے دوران بتایا کہ پرکشش آفرز اور دباؤ کے جواب میں، میں نے کہا کہ صوابی کا پختون ہوں خان کو نہیں چھوڑ سکتا۔ خان نے عزت دی ہے، جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے۔ فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔